اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے سڑک رابطہ سہولیت کو لازمی قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج مختلف ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل قائم کرنے پر زور دیا تاکہ ریاست میں بڑے سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کی رفتار میں سرعت لائی جاسکے ۔
جموں و کشمیر جیسے دشوار گزار
اور پہاڑی علاقے میں سڑکوں کی تعمیر ایک مشکل کام قرار دیتے ہوئے، جس کے لئے وزیر اعلیٰ نے مرکز سے سڑک پروجیکٹوں کی معین مدت کے اندر تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مرکز سے عملی تعاون طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’ٹھیکہ داروں کی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کی صلاحیت ہمارے لئے کافی اہم ہے‘۔